امریکی اور چینی صدر کی ملاقات، چین پر ٹیرف 10 فیصد کم کرنے کا اعلان
Web Desk
30 October 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر عائد ٹیرف میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ امریکی اور چینی صدور کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا۔
ٹرمپ نے بتایا کہ چین پر ٹیرف 57 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد رہ گیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ سے ملاقات انتہائی مثبت رہی اور دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم فیصلے طے پائے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے سویابین کی خریداری فوری طور پر شروع کی جائے گی جبکہ نایاب معدنیات کے حوالے سے رکاوٹیں ختم کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ سال اپریل میں چین کا دورہ کریں گے، جس کے بعد صدر شی امریکا کا دورہ کریں گے۔
امریکی صدر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے یوکرین کے معاملے پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، تاہم تائیوان کے مسئلے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل
12 October 2026
چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی
12 October 2026
صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید
12 October 2026
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی
12 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026