صدر آصف زرداری اور خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم تعلقات پر تبادلہ خیال
Web Desk
14 March 2026
کراچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور حکومتی معاملات پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان تعلقات اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سندھ کی سیاسی صورتحال اور حکومت سے متعلق مختلف معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے حال ہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر سندھ کی تبدیلی پر اعتراض اٹھایا تھا۔
ایم کیو ایم پاکستان کا مؤقف تھا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ؛ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر
18 July 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان،
18 July 2026
فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان
18 July 2026
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف
18 July 2026
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026