خودمختار ریاست پر حملہ جنگ کے مترادف، بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے: زہران ممدانی
Web Desk
3 January 2026
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے وینزویلا پر امریکی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کو اہلیہ سمیت گرفتار کیے جانے کے اعلان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی خودمختار ریاست پر یکطرفہ حملہ جنگ کے مترادف اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ظہران ممدانی نے کہا کہ انہیں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتاری اور انہیں نیویارک سٹی منتقل کر کے وفاقی تحویل میں رکھنے کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی خودمختار ملک پر حملہ یا زبردستی کارروائی نہ صرف عالمی قوانین کی نفی ہے بلکہ اس کے نتائج صرف بیرونِ ملک تک محدود نہیں رہتے۔ ان کے مطابق حکومت کی تبدیلی کے کھلے ایجنڈے کے اثرات براہِ راست نیویارک کے شہریوں تک پہنچتے ہیں، جن میں دسیوں ہزار وہ افراد بھی شامل ہیں جو وینزویلا سے تعلق رکھتے ہیں اور نیویارک کو اپنا گھر کہتے ہیں۔
نیویارک کے میئر کا کہنا تھا کہ ان افراد سمیت ہر نیویارک کے شہری کی سلامتی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت کے مطابق رہنمائی اور اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فلوریڈا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف کرمنل چارجز عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک منتقل کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی
31 August 2026
امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
31 August 2026
خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش
31 August 2026
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا
31 August 2026
اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
31 August 2026
عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے
31 August 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026