زہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بن گئے، قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا
Web Desk
1 January 2026
نیویارک کے پہلے مسلمان میئر زہران ممدانی نے اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھا لیا۔
نیویارک میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران ظہران ممدانی نے قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر میئر شپ کا حلف لیا، جس کے بعد وہ نیویارک کے 111ویں میئر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔
حلف برداری کی تقریب سٹی ہال کے نیچے واقع ایک تاریخی سابق سب وے اسٹیشن میں منعقد ہوئی، جہاں نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے زہران ممدانی سے بطور میئر حلف لیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زہران ممدانی کا کہنا تھا کہ نیویارک جیسے عالمی شہر کی قیادت سنبھالنا ان کے لیے زندگی بھر کا اعزاز ہے اور وہ تمام شہریوں کے لیے بلا تفریق کام کریں گے۔
واضح رہے کہ 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار زہران ممدانی نے میئر کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے 50.78 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدِ مقابل سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41.6 فیصد ووٹ ملے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی
31 August 2026
امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
31 August 2026
خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش
31 August 2026
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا
31 August 2026
اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
31 August 2026
عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے
31 August 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026