LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکہ کا بائیڈن دور کی ‘پبلک چارج’ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ؛ تارکینِ وطن کے لیے گرین کارڈ کا حصول مشکل ہونے کا خدشہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ

Web Desk

3 April 2026

لندن: برطانوی سیکرٹری خارجہ ایویٹ کوپر نے بین الاقوامی نشریاتی اداروں کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش اور بحری جہازوں پر ‘غیر ذمہ دارانہ’ حملوں کے خلاف 40 سے زائد ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اتحاد سفارتی، معاشی اور ضرورت پڑنے پر مشترکہ فوجی اقدامات کے ذریعے اس عالمی گزرگاہ کو دوبارہ بحال کرانے کے لیے پُرعزم ہے۔

ایویٹ کوپر کا کہنا تھا کہ ایران کے ان اقدامات سے نہ صرف برطانیہ میں مورگیج (قرضوں) کی شرح اور پیٹرول کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں، بلکہ ایشیا کو گیس، افریقہ کو کھاد اور پوری دنیا کو جیٹ فیول کی فراہمی میں شدید رکاوٹیں آ رہی ہیں۔ انہوں نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، اس وقت 2 ہزار کے قریب مال بردار جہاز خلیج فارس میں پھنسے ہوئے ہیں، جن کی بحالی کے لیے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر ہنگامی حکمتِ عملی تیار کی جا رہی ہے۔