یورپ کے مختلف ملکوں میں نوجوانوں کے احتجاج شدت اختیار کرگئے
Web Desk
17 October 2026
یورپ کے متعدد ممالک میں شدید مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف نوجوانوں کے احتجاج میں شدّت آ گئی ہے، جبکہ فرانس اور البانیہ سمیت کئی ممالک میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں دیکھنے میں آئی ہیں۔
فرانس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور تعلیمی معیار میں تنزلی کے خلاف طلبہ اور نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ لیون میں مشتعل مظاہرین نے سیاحتی دفتر (Tourist Office)، گاڑیوں اور کوڑے دانوں کو آگ لگا دی اور متعدد دکانوں کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید آنسو گیس کی شیلنگ کی اور 272 افراد کو گرفتار کر لیا۔ فرانسیسی وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ حکومت کسی قسم کے تشدد کے سامنے نہیں جھکے گی۔ مارسی اور ٹولوز میں بھی شدید جھڑپیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
فرانس کے علاوہ البانیہ، پرتگال، اٹلی اور بیلجیم میں بھی رہائشی اخراجات اور معاشی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں حکومت مخالف مظاہرے مسلسل پانچویں روز بھی جاری رہے جہاں مظاہرین وزیراعظم سے فوری استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026