چین سے پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی روابط، تجربات کے تبادلے فروغ پا رہے: یوسف رضا گیلانی
Web Desk
1 November 2026
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین پارلیمانی تعاون، مضبوط ادارہ جاتی روابط اور تجربات کا باہمی تبادلہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید فروغ پا رہا ہے، جو دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا عکاس ہے۔
اسلام آباد میں ’پاک چین ریسرچ سینٹر فار پارٹی اینڈ اسٹیٹ گورننس‘ کی باضابطہ افتتاحی تقریب سے بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ چین کا جدید طرزِ حکمرانی، شاندار ادارہ جاتی ترقی اور منفرد معاشی تجربات پاکستان کے لیے نہایت قابلِ قدر رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پارلیمانی اور ادارہ جاتی سطح پر قریبی تعاون پاک چین لازوال دوستی کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غربت کے مکمل خاتمے، دیہی علاقوں کی ترقی، ڈیجیٹل گورننس اور جدید صنعتی ترقی کے میدان میں چین کی غیر معمولی پیش رفت پوری دنیا بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے لیے قابلِ تحسین ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے اس بات پر روشنی ڈ الی کہ پاک چین اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے نئے مواقع کی فراہمی اور نوجوانوں کی ہنرمندی کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک 2.0) زراعت کے شعبے، جدید صنعتی ترقی، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور علاقائی روابط کے فروغ کے لیے وسیع تر اور سنہری مواقع فراہم کر رہا ہے، جن سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر باردوی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
2 November 2026
ممالک ایران کیخلاف نئی جنگ کی حمایت نہ کریں، امید ہے خطے کے ممالک ماضی سے سبق سیکھ چکے ہوں گے: عباس عراقچی
2 November 2026
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دےگا، ڈونلڈٹرمپ
2 November 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی میں اختلاف، خاتون رکنِ کانگریس نے ریپبلکن امیدوار کی حمایت کردی
1 November 2026
غزہ میں بمباری کے نتیجے میں یرغمالی بھی ہلاک ہوئے: اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ کا اعتراف
1 November 2026
ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کیلئے اسرائیل نے فوجی تیاریاں مکمل کرلیں، اسرائیلی اخبار
1 November 2026
افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پربلااشتعال فائرنگ کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی
1 November 2026
حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ ناکام
1 November 2026