LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکستانی معیشت کیلئے تشویش کا باعث ہیں: وزیر خزانہ خیبر پختونخوا میں ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کیلئے بڑے اقدامات تجویز سرکاری عہدہ ملازمت نہیں، عوامی خدمت کا ذریعہ ہے: مریم نواز فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری مشین ریڈایبل پاسپورٹ بند، اب صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے سانحہ پشاور: سکول کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، رپورٹ پولیس چیف کو ارسال پاکستان نے علاقائی استحکام کے فروغ کیلئے مؤثر کردار ادا کیا: رضوان سعید امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف

‘امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں’ ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ

Web Desk

24 September 2026

چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے دورۂ امریکہ کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی، جہاں صدر ٹرمپ اور امریکی خاتونِ اول نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس سے قبل امریکی صدر نے روایتی پروٹوکول سے ہٹ کر خود ایئرپورٹ جا کر چینی صدر کا خیرمقدم کیا، جہاں انہیں 100 فٹ طویل ریڈ کارپٹ، 21 توپوں کی سلامی اور فوجی طیاروں کے فلائی پاسٹ کے ساتھ پرتشاکل استقبالیہ دیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی، سیکیورٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘شینہوا’ کے مطابق، صدر شی جن پنگ نے صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ امریکہ اور ایران مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات کے پائیدار حل کے لیے دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں اور ‘اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت’ پر عمل درآمد کی طرف لوٹیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک ایک ایسے جامع معاہدے پر متفق ہوں گے جس میں ایٹمی معاملے سمیت تمام تنازعات کا حل شامل ہو۔ اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی احترام اور عوامی مفادات کی بنیاد پر معاشی و تجارتی تعلقات کو متوازن بنانے اور عالمی امن کے لیے یکجا کام کرتے رہیں گے۔