دنیا میں نئے سال کا آغاز، آکلینڈ میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ
Web Desk
31 December 2025
دنیا میں سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں نئے سال 2026 کا آغاز ہو گیا، جہاں سال نو کی آمد پر آکلینڈ شہر روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ آکلینڈ میں نئے سال کے موقع پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے دیکھا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں سال 2025 اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، جبکہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں آج نئے سال کی آمد پر تقاریب اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
نئے سال کے موقع پر جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی ممالک میں روایتی رسومات اور ثقافتی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، جبکہ یورپ اور مشرقِ وسطیٰ میں سال نو کا آغاز نسبتاً بعد میں ہوتا ہے۔
دوسری جانب امریکا میں سب سے آخر میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے۔ امریکی شہر نیویارک میں سال نو کے جشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں ٹائمز اسکوائر میں مشہور کرسٹل بال نصب کر دی گئی ہے اور اس کی آزمائش بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ اس موقع پر ہر سال کی طرح لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، جبکہ کروڑوں لوگ دنیا بھر میں یہ منظر ٹیلی وژن اور آن لائن پلیٹ فارمز پر دیکھتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق دنیا میں نئے سال کے آغاز کے مختلف اوقات عالمی ٹائم زون سسٹم کا نتیجہ ہیں، جس کے تحت زمین کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسی نظام کی وجہ سے کچھ ممالک میں نیا سال شروع ہو چکا ہوتا ہے جبکہ کچھ خطوں میں پرانا سال ابھی جاری ہوتا ہے۔
یوں دنیا کے مختلف حصے ایک ہی دن میں مختلف اوقات پر نئے سال میں داخل ہوتے ہیں اور ہر ملک اپنی ثقافت اور روایات کے مطابق سال نو کا استقبال کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026