پنجاب میں نیا سیاسی ارینجمنٹ کرنا ہے تو کر لیں ہم تیار ہیں: عظمیٰ بخاری
Web Desk
12 November 2026
صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں کوئی نیا سیاسی ارینجمنٹ کرنا چاہتا ہے تو ضرور کر لے، ہم اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ‘دنیا مہر بخاری کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بعض کاروباری شخصیات کی یہ خواہش ہے کہ ان کے نام کے ساتھ بھی ‘وزیراعلیٰ’ کا عہدہ لکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہر ضلع میں ہونے والا بھرپور عوامی استقبال دیکھ کر سیاسی مخالفین شدید پریشانی اور تلملاہٹ کا شکار ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ کچھ سیاسی عناصر اس خوف سے متحرک ہو کر باہر نکل رہے ہیں کہ انہیں اندازہ ہو چکا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی موجودہ کارکردگی کے بعد آئندہ عام انتخابات میں ان کے لیے کوئی سیاسی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ محمود قادر نیازی کو ایسی حکومت سے خود ہی مستعفی ہو کر گھر چلے جانا چاہیے جو ان کے ذاتی مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتی۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام
12 November 2026
ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف
12 November 2026
امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس
12 November 2026
دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
12 November 2026
اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید
12 November 2026
پاکستان میں جتنی پراکسیز کام کررہی ہیں ان کے پیچھے افغانستان ہے: اختیار ولی خان
12 November 2026
ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں: شرجیل میمن
12 November 2026
سندھ کی تقسیم قانونی اور شعوری طور پر ممکن نہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
12 November 2026