LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید پاکستان میں جتنی پراکسیز کام کررہی ہیں ان کے پیچھے افغانستان ہے: اختیار ولی خان پنجاب میں نیا سیاسی ارینجمنٹ کرنا ہے تو کر لیں ہم تیار ہیں: عظمیٰ بخاری ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں: شرجیل میمن سندھ کی تقسیم قانونی اور شعوری طور پر ممکن نہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن اترنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے، چینی سفارتخانہ پاکستان حج مشن کو بہترین خدمات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا خصوصی اعزاز موٹروے پولیس نے جلتی وین سے 11 بچوں سمیت تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا شہباز شریف کی کویتی ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم خاتون نیوز اینکر قتل کیس، شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی

موٹروے پولیس نے جلتی وین سے 11 بچوں سمیت تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا

Web Desk

12 November 2026

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (ایم تھری) نے بروقت اور دلیرانہ کارروائی کرتے ہوئے موٹروے پر جلتی ہوئی مسافر وین سے 11 بچوں سمیت تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والی ایک مسافر ہائی ایس وین میں موٹروے ایم تھری پر شرقپور کے قریب تکنیکی خرابی اور شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے وقت گاڑی میں خواتین اور 11 بچوں سمیت متعدد مسافر سوار تھے، جس کے باعث شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران اور اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ اہلکاروں نے انتہائی فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آئی وین سے تمام مرد، خواتین اور بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا، جس کی بدولت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مسافر بڑے حادثے سے محفوظ رہے۔