LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گا: رانا ثنا اللہ اسلام آباد میں گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، یکم دسمبر سے کریک ڈاؤن ہو گا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانے میں 50 فیصد کمی فیلڈ مارشل سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مزید بڑھانے کا عزم پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کردیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے: حافظ نعیم ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ مختلف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ، ہائی الرٹ جاری ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا بی آئی ایس پی میں 45 سال کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری

Web Desk

17 November 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں لاہور سمیت 18 ضلعی گروپوں جبکہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد اور ملتان سمیت مزید 18 ضلعی گروپوں میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے اس اہم فیصلے سے متعلق چیف سیکرٹری پنجاب کو باضابطہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے صوبائی انتظامیہ کو انتخابی تیاریوں کا عمل فوری طور پر آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 17 نومبر 2026 کو جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق حکومتِ پنجاب نے 16 نومبر کو بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز بھجوائی تھی، جس پر غور کے بعد الیکشن کمیشن نے اتفاق کر لیا ہے۔

مراسلے کی تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، پاکپتن، سیالکوٹ اور اوکاڑہ سمیت 18 ضلعی گروپوں میں پولنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کے دیگر اضلاع میں چکوال و تلہ گنگ، راولپنڈی و مری، ڈیرہ غازی خان و تونسہ، راجن پور، نارووال، چنیوٹ، خانیوال، بہاولپور، لودھراں، سرگودھا، حافظ آباد اور بھکر شامل ہیں۔

اسی طرح دوسرے مرحلے میں فیصل آباد اور ملتان سمیت مزید 18 ضلعی گروپوں میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ اس مرحلے میں ساہیوال، گوجرانوالہ و وزیرآباد، بہاولنگر، اٹک، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، وہاڑی، جہلم، مظفرگڑھ و کوٹ ادو، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، لیہ، جھنگ، گجرات اور رحیم یار خان کے اضلاع شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کے شفاف اور پُرامن انعقاد کے لیے تمام ضروری پیشگی انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور انتخابی تیاریوں کے عمل کو تیز کیا جائے۔