مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان
Web Desk
17 November 2026
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘‘ کو باضابطہ طور پر ادارہ جاتی شکل دینے اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے رواں ماہ نومبر میں ایک اور اہم اجلاس منعقد ہوگا، جس کی تصدیق ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے کر دی ہے۔
ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان کے مطابق اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تینوں برادر ممالک کے عسکری و سفارتی حکام شرکت کریں گے، جو نومبر کے دوران مکہ دفاعی معاہدے کے تحت مشترکہ دفاعی ڈھانچے کو مستحکم بنانے اور معاہدے پر مؤثر عمل درآمد کے امور پر تفصیلی مذاکرات کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس کا بنیادی مقصد معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینا، مشترکہ دفاعی تعاون کو وسعت دینا اور علاقائی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
اس کے علاوہ ترک وزیرِ خارجہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آٹھ ملکی ’’آر فور اور ای فور‘‘ (R4 & E4) گروپ کا دوسرا مشترکہ اجلاس بھی اسی ماہ جرمنی میں متوقع ہے، جس میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، مصر، جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ کے اعلیٰ نمائندے شرکت کریں گے۔
ہاکان فیدان کا کہنا تھا کہ خطے کے تمام مسائل کے دیرپا حل کے لیے علاقائی ممالک کی اپنی قیادت میں بھرپور کوششیں جاری رکھی جانی چاہئیں، کیونکہ خطے کو درپیش چیلنجز کا اصل حل علاقائی ممالک کے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی ہی کے ذریعے ممکن ہے۔ واضح رہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور رکن ممالک کی سلامتی کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے پر گامزن ہیں
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں
17 November 2026
امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026