LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گا: رانا ثنا اللہ اسلام آباد میں گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، یکم دسمبر سے کریک ڈاؤن ہو گا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانے میں 50 فیصد کمی فیلڈ مارشل سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مزید بڑھانے کا عزم پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کردیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے: حافظ نعیم ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گا: رانا ثنا اللہ

Web Desk

17 November 2026

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل کے حوالے سے چاہے صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، اس کا حتمی فیصلہ مکمل اتفاقِ رائے سے ہی کیا جائے گا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس تضادات سے بھرپور تھی اور انہیں اس معاملے پر اتنا سخت ردعمل دینے کی ہرگز ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ مکمل طور پر بااختیار ہے اور صوبوں کی تعداد بڑھانے یا کم کرنے کا فیصلہ ہمیشہ وسیع تر سیاسی اتفاقِ رائے کی بنیاد پر ہوگا۔

انہوں نے بلاول بھٹو کے اس مؤقف کو مسترد کر دیا کہ پارلیمنٹ بااختیار نہیں ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نئے صوبوں سے متعلق بحث فی الحال کابینہ یا پارلیمنٹ کے فورم پر شروع نہیں ہوئی بلکہ یہ اس وقت مختلف سیمینارز اور سیاسی مباحثوں میں زیرِ گردش ہے۔ جب یہ معاملہ باضابطہ طور پر پارلیمنٹ میں آئے گا تو تمام سیاسی جماعتیں اس بحث میں بھرپور حصہ لیں گی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ ہی نے کرنا ہے، اور اگر پارلیمنٹ نے اس کی منظوری دی تو ملک میں ریفرنڈم بھی کرا لیا جائے گا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے بیانات کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے، جبکہ بلاول خود یہ کہہ چکے ہیں کہ اب تک ان کے ساتھ صوبوں سے متعلق کسی نے کوئی باضابطہ بات نہیں کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم سے حالیہ ملاقات میں کسی قسم کا کوئی گلہ شکوہ نہیں کیا۔