LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

تھر کوئلے کی کان کنی میں ڈیزل کی جگہ قومی گرڈ سے بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ شروع

Web Desk

18 November 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تھر کوئلے کی کان کنی کو قومی گرڈ سے منسلک کرنے کے منصوبے پر عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں تھر بلاک ون اور بلاک ٹو کو بجلی کے قومی نظام سے جوڑنے کا ٹھیکہ دے دیا گیا اور ٹھیکیدار نے سائٹ پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔ پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق دونوں بلاکس کو اسلام کوٹ گرڈ اسٹیشن سے 132 کلو وولٹ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے 60 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی، جس سے کان کنی میں روزانہ استعمال ہونے والے 2 سے ڈھائی لاکھ لٹر ڈیزل (جس پر یومیہ ڈھائی کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں) کی جگہ قومی گرڈ کی بجلی استعمال ہونے سے سالانہ 25 سے 30 ملین ڈالر زرمبادلہ کی بچت، بجلی کی پیداواری لاگت 33 سینٹ سے کم ہو کر 13 سینٹ فی یونٹ ہونے اور سالانہ 80 ہزار ٹن کاربن اخراج میں کمی متوقع ہے۔ اپریل 2028 کے مقررہ ہدف سے 8 سے 9 ماہ قبل مکمل کیے جانے والے اس منصوبے کے ساتھ ساتھ کان کنی میں ڈیزل گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کیا جا رہا ہے، جس کے تحت رواں سال کے اختتام تک بلاک ون میں 40 الیکٹرک ٹرک شامل کیے جائیں گے جبکہ وفاقی وزیر اویس لغاری نے واضح کیا کہ ڈیزل کی درآمدات میں کمی اور مقامی کوئلے کے مؤثر استعمال سے صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے۔