سردیوں میں شمالی علاقوں کے سفر سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں، موٹروے پولیس
Web Desk
1 January 2026
موٹروے پولیس کے ترجمان نے سردیوں کے موسم میں شمالی اور پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے والے شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ترجمان کے مطابق مسافر سفر سے قبل موسم کی تازہ ترین صورتحال اور سڑکوں کی حالت سے ضرور آگاہی حاصل کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ گاڑی کے ٹائر، بریک، ہیٹر اور وائپرز مکمل طور پر درست حالت میں ہونے چاہئیں۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ برفباری کی صورت میں ٹائر چین ضرور ساتھ رکھیں اور ضرورت کے وقت ان کا درست استعمال کریں۔
دورانِ سفر رفتار کم رکھیں اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں تاکہ پھسلن کے باعث حادثات سے بچا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق گاڑی میں اضافی گرم کپڑے، کمبل اور دستانے ضرور موجود ہونے چاہئیں، جبکہ موبائل فون مکمل چارج رکھیں اور پاور بینک ساتھ رکھنا بہتر ہے۔
موٹروے پولیس نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایندھن کی ٹینکی آدھی سے کم نہ ہونے دیں، خاص طور پر طویل اور پہاڑی راستوں پر۔
پہاڑی سڑکوں پر اوورٹیکنگ سے حتی الامکان پرہیز کریں اور رات کے وقت یا شدید برفباری میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع
31 July 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا
31 July 2026
بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات
31 July 2026
شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی
31 July 2026
کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان
31 July 2026
امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟
31 July 2026
ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ
31 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا
31 July 2026