LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

Web Desk

7 November 2025

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آرٹیکل 243 میں مجوزہ ترمیم کی حمایت کریں گے، تاہم دہری شہریت اور الیکشن کمشنر سے متعلق نکات پر پیپلزپارٹی کی حمایت حاصل نہیں ہوگی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئینی عدالتوں کے قیام کی حمایت کرتے ہیں، لیکن میثاقِ جمہوریت کے دیگر نکات پر بھی عمل کیا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق ججز کے تبادلے صدرِ مملکت، چیف جسٹس کے مشورے سے کرتے ہیں، تاہم مجوزہ ترمیم کے بعد یہ اختیار پارلیمانی کمیٹی کو دیا جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کی تجویز ہے کہ جس عدالت سے جج کا تبادلہ ہو، اس کے چیف جسٹس اور جس عدالت میں بھیجا جائے، اس کے چیف جسٹس دونوں کو کمیشن میں شامل کیا جائے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ججز کے تبادلے کے معاملے پر حکومت سے رابطے میں ہیں، جوڈیشل کمیشن کے فورم سے ججز کے تبادلے ہونے چاہییںانہوں نے کہا کہ دہری شہریت سے متعلق ترمیم کی حمایت نہیں کریں گے، جبکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حصے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی نظام سے متعلق کسی ترمیم کی بات نہیں کی، سب سے مضبوط اور خودمختار بلدیاتی نظام اس وقت صوبہ سندھ میں موجود ہے، جسے آئینی تحفظ پیپلزپارٹی نے ہی دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صدرِ پاکستان کے اختیارات کسی بھی طرح متاثر نہیں ہو رہے، اور حکومت سے مشاورت کے بعد دیگر نکات پر بھی بات چیت جاری رہے گی