صوبے کا مقدمہ دلیل سے لڑیں گے، وفاق سے حق لے کر رہیں گے: فیصل کریم کنڈی
Web Desk
22 December 2025
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ بات دلیل اور دلائل کی بنیاد پر کی جائے گی اور صوبے کے حقوق لے کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صوبے کا مقدمہ لڑنے کے لیے وزیراعلیٰ کے شانہ بشانہ بلکہ ان سے دو قدم آگے کھڑے ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کی جانب سے سخت بیانات دیے گئے، تاہم آج صورتحال بدل چکی ہے اور وفاق نے مذاکرات کے لیے بڑا پن دکھاتے ہوئے پی ٹی آئی کی دعوت قبول کی ہے۔
امن و امان کے حوالے سے گورنر نے کہا کہ اصل مسئلہ کرم ایجنسی میں ہے جہاں صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیونکہ امن سے ہی خوشحالی اور ترقی ممکن ہے۔ بھتہ خوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا اور صوبائی حکومتوں کو اداروں کی مکمل حمایت کرنی چاہیے۔
افغان مہاجرین سے متعلق انہوں نے کہا کہ افغان باشندے اپنے وطن واپس جائیں اور قانونی طریقے سے ویزا لے کر پاکستان آئیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ افغانستان کی سرزمین بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ جب پاکستان بھارت کو چار دن میں مؤثر جواب دے سکتا ہے تو مٹھی بھر شرپسند عناصر سے نمٹنا بھی ممکن ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع
3 October 2026
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
3 October 2026
آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026