وائٹ ہاؤس ڈنر حملہ آور کی شناخت سامنے آگئی، گرفتار شخص ٹیچر اور گیم ڈویلپر ہے
Web Desk
26 April 2026
وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے میں حملے کی کوشش کرنے والے مشتبہ شخص کی شناخت سامنے آگئی ہے، جسے قانون نافذ کرنے والے حکام نے کول تھامس ایلن قرار دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار شخص لاس اینجلس کا رہائشی ہے جبکہ اس کی عمر اکتیس برس بتائی جا رہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دستیاب معلومات کے مطابق کول تھامس ایلن ایک معروف تعلیمی ادارے کا فارغ التحصیل ہے اور جز وقتی استاد کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے پروگرام تیار کرنے کے شعبے سے بھی وابستہ رہا ہے۔
واشنگٹن کے حکام کے مطابق مسلح شخص ہوٹل کی لابی میں سیکریٹ سروس اہلکاروں کی جانب بڑھا جہاں اسے فوری طور پر روک لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مشتبہ شخص ہوٹل میں بطور مہمان موجود تھا، تاہم اس کے حملے کے مقصد اور اصل ہدف کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ ہوٹل کی نگرانی کیمرہ ریکارڈنگ کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ ہتھیار اندر کیسے لے گیا۔ گرفتار شخص کے قبضے سے ایک بندوق، ایک پستول اور کئی چاقو برآمد ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا پارلیمانی نشست چھوڑنے کا فیصلہ
1 September 2026
ٹرمپ نے ایران پر ایٹمی حملے کا سوال احمقانہ قرار دے کر مسترد کردیا
1 September 2026
او جی ڈی سی اور امریکی انرجی ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے
1 September 2026
اسحاق ڈار کی ایس سی او سیکرٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کی صدارت پر مبارکباد
1 September 2026
وزیراعظم کی صدر بیلاروس سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دے دی
1 September 2026
ملک حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
1 September 2026
ڈنمارک نے دمشق میں 14 سال بعد سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
1 September 2026
سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید
1 September 2026