LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

واٹس ایپ میں میسجز شیڈول کرنے کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

Web Desk

12 October 2026

مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لیے جلد ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے تحت صارفین مخصوص تاریخ اور وقت پر پیغامات خودکار طور پر بھیج سکیں گے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ ‘ڈبلیو اے بیٹا انفو’ کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ‘شیڈول میسجز’ کا فیچر دیکھا گیا ہے، جس کی مدد سے صارفین انفرادی اور گروپ چیٹس دونوں میں ٹیکسٹ، لنکس، تصاویر اور ویڈیوز طے شدہ وقت پر ارسال کر سکیں گے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پیغام لکھنے کے بعد سینڈ آئیکون کو کچھ دیر دبا کر رکھنا ہوگا جہاں سے تاریخ اور وقت کا انتخاب کیا جا سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق صارفین 10 منٹ سے لے کر دو ہفتے تک کے دورانیے کے لیے پیغام شیڈول کر سکیں گے جبکہ انہیں چیٹ انفارمیشن سکرین سے ڈیلیٹ کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ فی الحال یہ فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے اور تمام صارفین کے لیے اس کی باضابطہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔