LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل آزاد کشمیر کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، بائیکاٹ کی تجاویز مسترد کر کے میدان میں رہیں گے: ندیم افضل چن ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے CNN کے تازہ ترین پول میں ڈیموکریٹس کی تمام اعلیٰ قیادت کو پیچھے چھوڑ دیا بروڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے نامور کوہ پیما نرمل پرجا لاپتا ہونے کا خدشہ ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کا لنکا پریمئیر لیگ میں معاہدہ، شاہین شاہ آفریدی دستبردار پی این فلیٹ کلب سکواش: عاصم، نور، حمزہ اور ناصر کوارٹر فائنل میں بابر اعظم کی باکسر فاطمہ زہرا کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کئی ارکان شہید کرنے کا دعویٰ ٹرمپ کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ مؤخر کرنے کا اعلان اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کا الخلیل کے قریب فلسطینیوں پر ایک اور حملہ غزہ سے انخلا پر اسرائیل میں سیاسی اختلافات، نیتن یاہو دباؤ کا شکار دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 7 فلسطینی شہید

روس میں واٹس ایپ باضابطہ طور پر بلاک، 10 کروڑ سے زائد صارفین متاثر

Web Desk

12 February 2026

 روس نے میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو اپنے ملک میں باضابطہ طور پر بلاک کر دیا ہے۔ اس پابندی سے روس میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے 10 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق روسی انتظامیہ نے واٹس ایپ کو آن لائن ڈائریکٹری سے ہٹا کر مؤثر انداز میں روسی انٹرنیٹ سے خارج کر دیا ہے۔ حکومتی کوششوں کا مقصد صارفین کو مقامی میسجنگ ایپ “میکس” پر منتقل کرنا ہے، جو وی چیٹ کی طرح کام کرتی ہے لیکن اس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سہولت موجود نہیں۔

میٹا نے بیان میں کہا کہ روسی حکومت نے واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی کوشش کی تاکہ صارفین کو نگرانی میں کام کرنے والی ایپ پر منتقل کیا جا سکے، جس سے عوام کو محفوظ کمیونیکیشن کا حق محدود ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ روس نے 11 فروری کو ٹیلیگرام کو بھی آن لائن ڈائریکٹری سے نکال دیا تھا، جبکہ میٹا کی دیگر ایپس فیس بک اور انسٹاگرام تک رسائی ناممکن کر دی گئی ہے۔ یوٹیوب پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ اسے مکمل طور پر آن لائن ڈائریکٹری سے خارج کیا گیا ہے یا نہیں۔