مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل داخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
Web Desk
28 December 2025
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو 30 دسمبر سے مزید مضبوط ہو کر 31 دسمبر کو بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ یہ سلسلہ 2 جنوری 2026 تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
بلوچستان:
آج رات سے 31 دسمبر کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
سندھ:
کراچی، حیدرآباد، دادو، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، ٹھٹھہ اور بدین میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا:
30 دسمبر سے یکم جنوری کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر:
30 دسمبر کی شام/رات سے 2 جنوری تک دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر، وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بارش اور درمیانے درجے کی برفباری متوقع ہے۔
پنجاب اور اسلام آباد:
30 دسمبر کی شام/رات سے 2 جنوری تک مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ 31 دسمبر اور یکم جنوری کو اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار، سرگودھا، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ اور گجرات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ جنوبی و وسطی پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026