LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ

مجھے اغوا کیا گیا، وینزویلا کا صدر ہوں، الزامات بے بنیاد ہیں: مادورو کا عدالت میں بیان

Web Desk

6 January 2026

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکی عدالت میں پیشی کے دوران منشیات اور دہشت گردی سے متعلق الزامات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ مادورو نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ ایک اچھے انسان ہیں، اب بھی وینزویلا کے صدر ہیں اور انہیں اغوا کر کے امریکا لایا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مادورو اور ان کی اہلیہ کو بروکلن سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مین ہیٹن منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا۔ مادورو کو قیدیوں کا یونیفارم پہنائے ہتھکڑیوں میں عدالت میں پیش کیا گیا اور کارروائی سمجھنے کے لیے انہوں نے ہسپانوی زبان کے ہیڈفون استعمال کیے۔

وفاقی جج کے سامنے مادورو نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا، جبکہ ان کی اہلیہ نے بھی اپنی بے گناہی پر زور دیا۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت کے لیے مادورو اور ان کی اہلیہ کو 17 مارچ کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔