LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی

وارسک فرنٹیئر کور سینٹر (نارتھ) میں بنیادی فوجی تربیت کے 36 ویں کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Web Desk

16 March 2026

وارسک فرنٹیئر کور سینٹر (نارتھ) میں بنیادی فوجی تربیت کے 36 ویں کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 1350 ریکروٹس نے کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کی۔ ان جوانوں میں سے 500 نے اسپیشل آپریشنز فورس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ تقریب کے دوران 29 جوانوں نے تھری نا تھری رائفل کے ساتھ پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ نے بطور مہمانِ خصوصی پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی پر ریکروٹ جمیل الدین کو اعزازی شمشیر سے نوازا۔

آئی جی ایف سی نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایف سی نارتھ بلوچستان میں قیامِ امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی۔ تقریب میں اعلیٰ سول و فوجی حکام سمیت ریکروٹس کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نئے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں نے ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا حلف اٹھایا۔