LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

وانا : دہشتگردوں کے حملے میں رہنما جے یو آئی مولانا سلطان محمد شہید

Web Desk

10 January 2026

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں خارجی دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں معروف عالمِ دین مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہو گئے، جبکہ اس افسوسناک واقعے میں ان کی کم سن بچی بھی نشانہ بنی۔

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ باجوڑ اور جنوبی وزیرستان جیسے گہرے مذہبی تشخص رکھنے والے علاقوں میں حریت پسند اور امن کے داعی علما مسلسل خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق چھ ماہ قبل جے یو آئی جنوبی وزیرستان کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم بم دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے، جن کا علاج تاحال جاری ہے۔ اس سے قبل بھی جے یو آئی کے سابق ضلعی امیر مولانا مرزا جان دہشتگردانہ حملے میں شہید ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مولانا حافظ سلطان محمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مخلص، نڈر اور جری ساتھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اپنی آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد ہر صورت جاری رکھے گی، چاہے اس راہ میں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔

مولانا فضل الرحمان نے قومی سلامتی کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر علاقے میں امن قائم کریں، علما کرام کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور دہشتگرد عناصر کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچائیں۔