وفاقی کابینہ نے ویزا کلیئرنس نظام کی منظوری دے دی
Web Desk
23 December 2025
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کلیئرنس نظام کی منظوری دے دی۔ اجلاس منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوا، جس میں نیشنل کینبیز کنٹرول اینڈ ریگولیٹری پالیسی 2025 کو بھی حتمی شکل دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق، ویزا کلیئرنس نظام کا مقصد بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے شفاف اور محفوظ طریقے سے ویزے کے حصول کو آسان بنانا ہے۔ نیشنل کینبیز پالیسی کا مقصد ملک میں فارماسوٹیکل اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں نباتاتی پودوں کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔
کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 18 دسمبر کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سیاسی ہم آہنگی کے لیے تمام جماعتوں سے مذاکرات کے اصولی موقف پر قائم ہے اور ذاتی طور پر متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کی جا چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کی آڑ میں امن و امان خراب کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی
4 October 2026
پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور
4 October 2026
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
4 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی
4 October 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا
4 October 2026
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف
4 October 2026
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد
4 October 2026