LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان

پی ٹی آئی سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیاب

30 October 2025

خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

شبلی فراز کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر سینیٹ کا ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان نے جیت لیا۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ لیے، جبکہ  مسلم لیگ ن کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ضمنی انتخاب کے لیے ن لیگ کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی اور پی ٹی آئی کے خرم ذیشان مدمقابل تھے۔

یاد رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اراکین کی کُل تعداد 145 ہے جبکہ سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب ہونے کے لیے 73 ووٹ درکار تھے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔