LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

وینزویلا: نائب صدر ڈیلسی نے اقتدار سنبھال لیا، کسی ملک کی کالونی بننے سے صاف انکار

Web Desk

4 January 2026

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کے مبینہ اغوا کے بعد ملک کی عدالتِ عظمیٰ نے نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو عارضی طور پر صدارتی اختیارات سنبھالنے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق انتظامی تسلسل اور قومی دفاع کو یقینی بنانے کے لیے ڈیلسی روڈریگز قائم مقام صدر کے طور پر تمام صدارتی اختیارات استعمال کریں گی، تاہم مادورو کو مستقل طور پر عہدے سے غیر حاضر قرار نہیں دیا گیا تاکہ فوری انتخابات کی آئینی شرط لاگو نہ ہو۔

قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں امریکی فوجی کارروائی کو مسلح جارحیت قرار دیتے ہوئے دفاعی کونسل کو فعال کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا، نکولس مادورو ہی ملک کے آئینی صدر ہیں۔

انہوں نے عوام سے اتحاد اور صبر کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملک اپنے قدرتی وسائل اور خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزویلا چلانے کے دعوے کو وینزویلا حکومت نے مسترد کرتے ہوئے اسے تیل اور معدنیات پر قبضے کی کوشش قرار دیا ہے۔