LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالرز سے زائد اضافہ مون سون کے نئے سپیل کی انٹری، لاہور سمیت جڑواں شہروں میں بادل برس پڑے پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، متعدد لاپتہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی

میرپور ڈویژن کے عوام نے ن لیگ کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا، عظمیٰ بخاری

Web Desk

29 July 2026

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج عوام کا حقیقی فیصلہ ہیں اور لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی پر کامل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مخالفین کو نتائج کھلے دل سے تسلیم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیانات کو غیر جمہوری اور افسوسناک قرار دیا۔ عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں گزشتہ 18 ماہ کے دوران ‘ستھرا پنجاب’ اور بارشوں کے دوران بروقت نکاسیِ آب سمیت نمایاں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت بالخصوص بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کے بجائے کراچی اور سندھ کی ابتر صورتحال پر توجہ دی جائے جبکہ پنجاب بھر بشمول جنوبی پنجاب ترقیاتی کارکردگی کی روشن مثال قائم کر رہا ہے۔