LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ بندی کےلیے ثالثی نہیں کررہے، پاکستانی کردارکی حمایت کرتے ہیں، قطر جنگ میں حصہ لینے والے تمام ممالک نقصانات پرہرجانہ اداکریں ، ایران کا مطالبہ فرانسیسی صدرکا امریکی و ایرانی صدور سے رابطہ، غلط فہمیاں دورکرنے کا مطالبہ بحری ناکہ بندی کا امریکی فیصلہ غیرقانونی اور اشتعال انگیز، ایرانی سفیررضاامیری پاکستان میں معاشی شرح نموسست، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ صدرزرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، پاک ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے؛ ایک ماہ میں دوسرا دورہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین خارجہ امور سے رابطہ، پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا گیا پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مضبوط فورس ہے: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف امریکہ ایران مذاکرات کی ناکامی شرمناک ہے، مسلم ممالک متحد ہوں تو دشمن کچھ نہیں؛ امیر جماعت اسلامی اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال مشرقِ وسطیٰ بحران کے اثرات؛ ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اہم انٹرویو؛ پاکستان کا ایک ارب ڈالر کے پانڈا بانڈز اور نئے مالیاتی ذرائع کی تلاش کا اعلان واشنگٹن میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہِ راست مذاکرات آج ہوں گے صدر مسعود پزشکیان کی ایمانوئل میکرون سے گفتگو؛ امریکا کے ساتھ تنازع ختم کرانے کے لیے یورپی یونین سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

آدھا رمضان گزر گیا مگر کے پی حکومت نے پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی، عظمیٰ بخاری

Web Desk

5 March 2026

پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آدھا رمضان گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی گئی۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اب تک 30 لاکھ افراد کو رمضان نگہبان پروگرام کے تحت امدادی رقم منتقل کر چکی ہے جبکہ آئندہ چند دنوں میں 40 لاکھ افراد تک امداد پہنچانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دسترخوانوں کے ذریعے صوبے بھر میں روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں اور مستحق افراد کی مدد کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے ابھی تک قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان سے مستحق افراد کی فہرستیں طلب کر رکھی ہیں اور عملی طور پر رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں ہو سکی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر سال کی طرح اس سال بھی خیبرپختونخوا میں رمضان پیکج کے نام پر 10 ارب روپے پارٹی کارکنوں میں تقسیم کرے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مزمل اسلم کو بھی معلوم نہیں کہ ان کی حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع کی ہے یا نہیں، جبکہ سہیل آفریدی بھی امدادی رقم کی تقسیم سے لاعلم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری خیبرپختونخوا حکومت کی توجہ صرف اڈیالہ جیل میں قید ایک شخص کی طرف مرکوز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 12 سال سے چار کروڑ آبادی والے صوبے کو ایسے لوگوں کے حوالے کیا گیا ہے جو عوامی مسائل سے بے حس اور لاپرواہ ہیں۔