LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کیلئے43 لاکھ ڈالر گرانٹ دے گا صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا

پنجاب میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، عظمیٰ بخاری

Web Desk

20 September 2026

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ لاہور کے بعد اب ملتان میں بھی کینسر کے مریضوں کا مکمل مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں کینسر کے علاج کے لیے ایک جدید کوابلیشن اور کینسر سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، جہاں کینسر کے ہر مرحلے (اسٹیج) کے مریضوں کو بلامعاوضہ طبی سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس مرکز میں مریضوں کو طویل تاریخیں دینے کے بجائے محض 60 منٹ کے اندر جدید تکنیک کے ذریعے علاج کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ وزیرِ اطلاعات نے مزید بتایا کہ لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا 1000 بستروں پر مشتمل ‘نواز شریف کینسر ہسپتال’ بھی مکمل ہو چکا ہے، جو پی کے ایل آئی (PKLI) کی طرز پر ایک عالمی معیار کا شاہکار منصوبہ ثابت ہوگا۔

سیاسی صورتِ حال پر روشنی ڈالتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کا کسی دوسرے صوبے یا حکومت سے کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ ان کی توجہ پنجاب کی پائیدار ترقی پر مرکوز ہے۔ انہوں نے حزبِ اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو عناصر کارکردگی میں وزیراعلیٰ پنجاب کا مقابلہ نہیں کر سکتے، وہ ذاتی تنقید کا سہارا لے رہے ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی سیاست کو نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام کوششوں کے بعد اب 27 ستمبر کو تیسری سیاسی کشیدگی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا کے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے سیاسی مقاصد کا ایندھن بننے سے بچائیں۔