LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

پی پی ترجمان الفاظ کا چناؤ درست کریں اور بڑوں کی عزت کرنا سیکھیں: عظمیٰ بخاری

Web Desk

24 July 2026

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے ترجمانوں اور قیادت کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو اپنے الفاظ کا چناؤ درست کرنا چاہیے اور بڑوں کی عزت کرنا سیکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ترجمان مسلسل رائیونڈ کو مذاق بنانے اور سینئر سیاسی رہنماؤں کی تضحیک کرنے میں مصروف ہیں، جو کہ انتہائی نا مناسب رویہ ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ’بلاول صاحب آسمان سے اترے اوتار نہیں ہیں‘، وہ پنجاب کے شہروں کے نام لے کر مسلسل غلط بیانی اور جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مطالبہ کیا کہ پی پی پی قیادت اور ترجمان سیاسی اختلافات کو شائستگی کے دائرے میں رکھیں اور ذاتی حملوں و تضحیک آمیز رویے سے گریز کریں۔