LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے، محسن رضائی پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید، 14 زخمی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

ازبک نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان کیلئے تیاریوں کا جائزہ اجلاس

Web Desk

16 July 2026

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ازبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خوجایوف کے آئندہ دورۂ پاکستان کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو بریفنگ دی گئی کہ ازبکستان کے نائب وزیراعظم 20 اور 21 جولائی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران دونوں ممالک کے مابین 5 سالہ اقتصادی تعاون کے روڈ میپ پر دستخط متوقع ہیں۔

وفاقی وزیر احد چیمہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ازبک نائب وزیراعظم کا یہ دورہ دوطرفہ تجارتی و اقتصادی شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور اس 5 سالہ روڈ میپ کی مدد سے باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کو ایک نیا فروغ ملے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ وزارتوں کو دورے کی تیاریاں بروقت اور فول پروف بنانے کی ہدایت دی اور بتایا کہ اس موقع پر پاک-ازبک بزنس ٹو بزنس (B2B) فورم بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں ازبکستان کی 100 سے زائد بڑی کمپنیاں شرکت کر کے زراعت، ادویات، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کریں گی۔ اجلاس میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سڑک اور ریل نیٹ ورک کو بہتر بنانے اور لاجسٹکس ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا، جس میں معاون خصوصی ہارون اختر خان، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔