LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ چیرٹی ڈے منایا جارہا ہے سیالکوٹ: مسلح ڈاکو گھر سے ساڑھے 3 کروڑ روپے کا سونا، سعودی ریال اور نقدی لے اڑے امریکا کی ایران کی مالی معاونت کرنیوالے عالمی مالیاتی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی صدر سے بلاول بھٹو کی طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر پارٹی مؤقف پر ڈٹنے رہنے کا فیصلہ کراچی ڈیفنس تشدد کیس: انکوائری رپورٹ میں ایس ایس پی فدا جانوری ذمہ دار قرار، مقدمہ درج کرنے اور معطلی کی سفارش ایران جنگ کے 6 ماہ بعد مزید پراعتماد ہوگیا: امریکی اخبار بائیں بازو کے انتہا پسند، کمیونسٹ امریکا کی شکست چاہتے ہیں: ٹرمپ

ایران کے خلاف جنگ : امریکا نے کئی جدید ہتھیار پہلی مرتبہ استعمال کیے: رپورٹ

Web Desk

14 March 2026

امریکا ایران کے خلاف جاری جنگ میں اپنے متعدد جدید ہتھیاروں کو پہلی بار عملی میدان میں آزما رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے گزشتہ کئی دہائیوں میں انسانی تاریخ کے انتہائی مہلک ہتھیار تیار کیے جن میں سے کئی کو اب ایران کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹھائیس فروری کو شروع ہونے والے “آپریشن ایپک فیوری” کے بعد امریکا نے ایران کی فوجی صلاحیت کو کمزور کرنے کے لیے اربوں ڈالر مالیت کے مختلف ہتھیار استعمال کیے ہیں۔

ان میں بغیر پائلٹ طیارے، تارپیڈو، دور مار میزائل اور جدید جنگی طیارے شامل ہیں۔

جریدے کے مطابق اس جنگ میں استعمال ہونے والے امریکی لوکس بغیر پائلٹ طیارے طویل فاصلے تک حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور نسبتاً کم لاگت کے حامل ہیں جن کی قیمت تقریباً پینتیس ہزار ڈالر بتائی جاتی ہے۔

اسی طرح تقریباً پانچ سو کلو میٹر تک مار کرنے والا پی آر ایس میزائل بھی پہلی بار اس جنگ میں آزمایا جا رہا ہے جس کی قیمت تقریباً ڈیڑھ ملین ڈالر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا جدید اسٹیلتھ جنگی طیارے بھی استعمال کر رہا ہے جو کسی بھی جنگ میں پہلی بار میدان میں لائے گئے ہیں۔ یہ طیارے تقریباً بیس برس قبل تیار کیے گئے تھے مگر عملی استعمال اب کیا جا رہا ہے اور ایک طیارہ تیار کرنے پر تقریباً اسی ملین ڈالر خرچ آتا ہے۔

اس کے علاوہ امریکا ٹوما ہاک میزائل کے نئے نمونے بھی استعمال کر رہا ہے جس کی تیاری پر تقریباً دو ملین ڈالر لاگت آتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس جنگ میں ایک طرف امریکا کی جدید فوجی طاقت ہے جبکہ دوسری جانب ایران کی مزاحمت اور بقا کی مضبوط خواہش نمایاں ہے۔