ایرانی بعض اوقات ایسے وعدے کرتے ہیں جنہیں وہ پورا نہیں کرتے: جے ڈی وینس
Web Desk
14 August 2026
ایران کے ساتھ پیدا شدہ کشیدہ صورتِ حال اور غیر یقینی پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس (JD Vance) نے ایران پر عہد شکنی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام اکثر ایسے وعدے کرتے ہیں جنہیں وہ بعد میں پورا نہیں کرتے اور معاہدے کرنے کے باوجود ان پر عملدرآمد سے گریز کرتے ہیں۔ ‘فاکس نیوز’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اس تمام معاملے کا اختتام امریکا کی مضبوطی کی صورت میں ہوگا، جہاں ایران جوہری ہتھیاروں سے محروم ہوگا اور آبنائے ہرمز میں عالمی تیل و گیس کی سپلائی بحال رہنے سے امریکی عوام کے لیے توانائی کی قیمتیں مستحکم رہیں گی۔
ایران کے خلاف امریکا کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملی سے متعلق سوال کے جواب میں جے ڈی وینس نے بتایا کہ امریکا کے پاس اپنے مقاصد کے حصول کے لیے متعدد ذرائع اور آپشنز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی امریکی توجہ توانائی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں استحکام پر ہوتی ہے، کبھی عسکری اقدامات پر زور دیا جاتا ہے تو کبھی ایران کے جوہری پروگرام کی روک تھام پر۔ امریکی نائب صدر کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اپنے تمام وسائل حکمتِ عملی کے ساتھ استعمال کر رہی ہے، اور امریکا اپنے دونوں بنیادی اہداف—تیل و گیس کی قیمتوں کا استحکام اور ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا—حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026