LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال جنگ سے بہتر بات چیت ہوتی ہے: بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات امریکا ایران مفاہمت کا خیر مقدم، پاکستان نے تاریخی کردار ادا کیا: صدر آصف زرداری پنجاب میں ذاتی جہاز کے لیے پیسے ہیں بنیادی ضروریات کے لیے نہیں ہیں,شہریار آفریدی بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی اور معالج تک رسائی کا کیس وکالت نامہ نہ ہونےسماعت ملتوی ملاقاتوں پر پابندی:سپریم کورٹ کا ہوم سیکریٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری

امریکا میں داخلے کے قوانین مزید سخت ، 7 نئے ممالک کے شہریوں پر 15 ہزار ڈالر تک سیکیورٹی بانڈ لازم

Web Desk

5 January 2026

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں داخلے کے قوانین مزید سخت کرتے ہوئے 7 نئے ممالک کو اُن ریاستوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے، جن کے پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو امریکی ویزا کے لیے درخواست دینے سے قبل 5 ہزار سے 15 ہزار ڈالر تک سیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا۔

نئے شامل ہونے والے ممالک میں بھوٹان، بوٹسوانا، وسطی افریقی جمہوریہ، گنی، گنی بساؤ، نمیبیا اور ترکمانستان شامل ہیں، جن میں سے 5 ممالک افریقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ فیصلے یکم جنوری سے نافذ العمل ہو چکے ہیں، جس کا نوٹس travel.state.gov کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔

ان ممالک کی شمولیت کے بعد مجموعی طور پر 13 ممالک ایسے ہو گئے ہیں، جن کے شہریوں کے لیے سیکیورٹی بانڈ لازمی قرار دیا گیا ہے، جن میں سے دو کے علاوہ تمام افریقی ممالک ہیں۔ اس اقدام کے باعث ان ممالک کے شہریوں کے لیے امریکی ویزا حاصل کرنا مالی طور پر انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کی اُس وسیع پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت امریکا میں داخلے کے تقاضے مسلسل سخت کیے جا رہے ہیں۔ نئی شرائط کے مطابق ویزا کے خواہشمند تمام افراد کو ذاتی طور پر انٹرویو دینا، برسوں پر مشتمل سوشل میڈیا تفصیلات فراہم کرنا، جبکہ اپنی اور اہلِ خانہ کی سابقہ سفری اور رہائشی تاریخ بھی جمع کرانا لازمی ہوگا۔

امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ سیکیورٹی بانڈز مؤثر ثابت ہو رہے ہیں اور ان کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مخصوص ممالک کے شہری امریکا میں قیام کی مقررہ مدت سے زیادہ نہ رکیں۔