LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان

ایران نے چالاکی کی کوشش کی تو مثبت جواب نہیں دیں گے، امریکی نائب صدرمذاکرات کیلیے پاکستان روانہ

Web Desk

10 April 2026

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی کے لیے میری لینڈ سے پاکستان روانہ ہوگئے۔اسلام آباد کیلئے روانگی سے قبل ائیر پورٹ پر  میڈیا سے گفتگو میں  نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی گائیڈلائن کے تحت مذاکرات میں حصہ لینے جا رہا ہوں، یقین ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت رہیں گے۔

نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت نیک نیتی کےساتھ بات چیت پرآمادہ ہوئی تو امریکا بھی کھلے دل سے آگےبڑھنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا، چالاکی کی کوشش کی تو امریکی مذاکراتی ٹیم مثبت ردعمل نہیں دے گی۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں ہفتے کو اسلام آباد میں ہوں گے۔امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدرٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر جبکہ ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف شامل ہیں۔