LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس

Web Desk

21 August 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور اس وقت ایران پر معاشی دباؤ بڑھانا امریکہ کا سب سے مؤثر ترین ہتھیار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کی فوجی اور جوہری صلاحیتوں کو نقصان پہنچایا ہے اور ساتھ ہی آبنائے ہرمز سے تیل و گیس کی ترسیل کے سلسلہ کو جاری رکھنے میں کامیا بی حاصل کی ہے۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ مسلسل اقدامات کے باعث ایران کی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہو چکی ہے، اور اب یہ تہران پر منحصر ہے کہ وہ اپنی معیشت کو مزید تباہ ہوتے دیکھنا چاہتا ہے یا مغرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کو اپنی جوہری صلاحیت دوبارہ بحال کرنے سے روکنا امریکہ کا بنیادی اور اہم ترین مقصد ہے۔