LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی حوثیوں کا سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، اتحادی افواج کے کمیونیکیشن ٹاورز پر حملے ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، جنگ کے خاتمہ کے قریب ہیں: ٹرمپ مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں: خواجہ آصف سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا

آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جے ڈی وینس

Web Desk

16 September 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے پہلے مرحلے کے تمام طے شدہ مقاصد کامیابی سے حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ آنے والے چند ماہ کے دوران یہ جنگ ایک بالکل مختلف اور نئے مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔ نیویارک پوسٹ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اگرچہ مستقبل کی قطعی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی، تاہم امریکی صدر کا یہ مؤقف درست ہے کہ جنگ کا رخ اگلے کچھ ماہ میں نمایاں طور پر تبدیل ہو جائے گا۔

جے ڈی وینس نے وضاحت کی کہ اس عسکری حکمتِ عملی کے بنیادی طور پر دو اہم مراحل ترتیب دیے گئے تھے۔ پہلے مرحلے کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام، روایتی فوجی انفراسٹرکچر اور بیرونی سطح پر اثر و رسوخ و طاقت کا اظہار کرنے کی صلاحیت کو معطل اور تباہ کرنا تھا، جس کے بل بوتے پر تہران خطے میں اپنے اثرات برقرار رکھتا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنگ کے دوسرے مرحلے کی ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ایران اپنی تباہ شدہ عسکری اور جوہری صلاحیتوں کو دوبارہ تعمیر نہ کر سکے، جبکہ اس دوران عالمی و علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔