ایران دنیا میں دہشتگردی کی سب سے بڑی سرپرست ریاست ہے: جے ڈی وینس
Web Desk
21 November 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کی سب سے بڑی سرپرست ریاست ہے اور امریکا کا بنیادی ہدف اسے جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔
اپنے ایک بیان میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خبردار کیا کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا حصول خطے اور دنیا بھر میں ہزاروں افراد کی جانوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔
جے ڈی وینس کا مزید کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کر کے انہیں عالمی برادری کے خلاف بلیک میلنگ یا براہِ راست حملوں کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے واضح کیا کہ جنگ کا فیصلہ کرنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آئینی اختیار ہے اور بطور نائب صدر میرا کام ان کے فیصلوں کی مکمل حمایت کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026