امریکی حملے میں فوجی اہلکاروں اور عام شہریوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے، وینزویلا کا دعویٰ
Web Desk
4 January 2026
وینزویلا کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کیے گئے حالیہ حملوں میں فوجی اہلکاروں اور عام شہریوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق وینزویلا کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ حملے ہفتے کی علی الصبح کیے گئے، جن میں شہری آبادی کے ساتھ ساتھ فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو نکالنے کے لیے امریکی ہیلی کاپٹروں نے کارروائی کی۔ ان کے مطابق آپریشن کے دوران ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا، تاہم وہ پرواز کے قابل رہا اور تمام امریکی طیارے بحفاظت واپس لوٹ آئے۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایک روز قبل وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے تھے، جن کے بعد صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے نیویارک منتقل کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے روسی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ امریکی حملوں میں وینزویلا کے دفاعی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ صدر مادورو صدارتی محل چھوڑ کر روانہ ہو گئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی
18 June 2026
امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی
18 June 2026
مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن
18 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ
18 June 2026
وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی
18 June 2026
فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق
18 June 2026
وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا
18 June 2026
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل
18 June 2026