امریکا میں بے روزگاری 4 سال کی بلند ترین سطح پر، لیبر مارکیٹ دباؤ کا شکار
Web Desk
17 December 2025
امریکا میں نومبر کے دوران بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 4.6 فیصد ہو گئی جو گزشتہ چار برس کی بلند ترین سطح ہے۔ امریکی محکمہ محنت کے مطابق ستمبر میں بے روزگاری کی شرح 4.4 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق نومبر میں 64 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں جو ماہرین کی توقعات سے زیادہ ہیں، تاہم اکتوبر میں وفاقی ملازمتوں میں بڑی کمی کے باعث مجموعی طور پر لیبر مارکیٹ کمزور دکھائی دے رہی ہے۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں 1 لاکھ 5 ہزار ملازمتیں ختم ہوئیں، جن میں 1 لاکھ 62 ہزار وفاقی سرکاری نوکریاں شامل تھیں، یہ کمی حکومتی اخراجات میں کٹوتی کے فیصلوں کا نتیجہ تھی۔
امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کو ایک طرف کمزور ہوتی لیبر مارکیٹ جبکہ دوسری جانب بڑھتی مہنگائی جیسے دباؤ کا سامنا ہے۔ فیڈ نے گزشتہ ہفتے شرح سود میں 0.25 فیصد کمی کی، تاہم حکام کے درمیان آئندہ پالیسی پر اختلاف برقرار ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ طویل مدت سے بے روزگار افراد کی تعداد بڑھ کر 19 لاکھ ہو گئی ہے، جو لیبر مارکیٹ میں بڑھتی غیر یقینی صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق حکومتی شٹ ڈاؤن اور ڈیٹا میں تاخیر کے باعث اعداد و شمار مکمل طور پر واضح تصویر پیش نہیں کرتے، تاہم بے روزگاری میں اضافہ فیڈ کے لیے تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
11 October 2026