LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کی کڑی تنقید؛ “ہزاروں کا قتل کرنے والے حقِ حکمرانی کھو چکے یوکرینی حملوں سے ایک ہفتے میں 38 روسی شہری ہلاک ہوئے: ماریہ زخارووا سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا: سربراہ پاسداران انقلاب گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہے: وزیراعظم وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی سیکرٹری شپ کے امیدواروں کی ملاقاتیں، عالمی امن کے عزم کا اعادہ جدید جوڈیشل ٹاور منصوبے کا آغاز، چیف جسٹس عالیہ نیلم کل سنگِ بنیاد رکھیں گی وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لئے سینیٹ آبی وسائل کمیٹی؛ 508 ارب کا نیلم جہلم منصوبہ ٹنل فالٹ کے باعث بند، 2028ء میں دوبارہ فعال کرنے کا ہدف، بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری سعودیہ اور کینیڈا کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت کے ٹو ائیرویز طیارہ حادثہ؛ اورماڑہ کے قریب گہرے سمندر میں ریسکیو آپریشن تیز، لاپتہ عملے کی تلاش جاری یورپ میں گرمی، سپین کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 12 افراد ہلاک ٹیکساس میں پاکستانی آموں کی دھوم؛ ہیوسٹن مینگو فیسٹیول میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی شرکت بھارتی کمپنیوں کی امریکا میں بھی ویزہ جعلسازی، بڑا سکینڈل سامنے آگیا سنگاپور دنیا کے طاقتور پاسپورٹ میں پھر سرفہرست، پاکستان کا 100 واں نمبر

شام میں امریکی فوجیوں پر حملہ، 3 ہلاک، 3 زخمی: حملے کا بدلہ لیں گے، صدر ٹرمپ

Web Desk

13 December 2025

شام کے شہر تدمُر میں امریکی فوجیوں پر حملے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ امریکی فوجیوں پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ داعش مخالف کارروائیوں کے لیے علاقے کی کلیدی شخصیات سے ملاقات کر رہے تھے۔ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو فوجی اور ایک سویلین مترجم شامل ہیں، جبکہ حملہ آور کو جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا اور اگر دوبارہ حملہ ہوا تو جوابی کارروائی کی جائے گی۔ صدر نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قربانی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکی فورسز داعش کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں گی۔