LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

امریکا کا ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

Web Desk

14 August 2026

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جلد ایران پر ایسی سخت اور تاریخی معاشی پابندیاں عائد کرنے جا رہا ہے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ ان اقدامات کا مقصد تہران کو عالمی سطح پر مکمل طور پر معاشی اور سفارتی تنہائی کا شکار بنانا ہے، اور اس سلسلے میں مزید اہم اعلانات آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت ایران پر شدید مالیاتی دباؤ بڑھانے کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق سخت ترین پابندیاں اور ناکہ بندی کو شامل کیا گیا ہے۔ اسکاٹ بیسنٹ نے زور دے کر کہا کہ آبنائے ہرمز میں امریکا کی جانب سے ناکہ بندی کا سلسلہ مکمل طور پر برقرار رہے گا، جس کے نتیجے میں ایرانی بندرگاہوں سے کسی بھی قسم کی تجارتی سامان یا بحری جہازوں کی نقل وحرکت (آمد و رفت) مکمل طور پر مسدود ہو جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ معاشی پابندیوں اور سمندری ناکہ بندی کا یہ مشترکہ امتزاج ایرانی معیشت پر شدید اثرات مرتب کرے گا۔