ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان
Web Desk
26 August 2026
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی اعلیٰ قیادت نے ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات کا علانیہ اعتراف کر لیا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی معاشی دباؤ مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر نے جنگ کے جلد خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بھی تسلیم کیا ہے کہ صرف فوجی طاقت سے ملک نہیں چل سکتا اور اگر عوام بھوکے ہوں یا معاشی ترقی اور ملکی پیداوار رک جائے تو ریاست کا قائم رہنا دشوار ہو جاتا ہے۔ اسکاٹ بیسنٹ نے مزید واضح کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کو معاشی سہارا دینے والے تمام ذرائع اور وسائل کو اس وقت تک ختم کرتی رہے گی جب تک تہران مکمل طور پر عالمی سطح پر تنہا نہیں ہو جاتا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026