23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز پر عالمی پابندی ہوگی: امریکی وزیر خزانہ
Web Desk
21 September 2026
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 ستمبر سے تمام ایرانی ایئرلائنز کے دنیا بھر میں فلائٹ آپریشن پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں اسکاٹ بیسنٹ نے خبردار کیا کہ جو ہوائی اڈے یا ممالک ایرانی ایئرلائنز کو لینڈنگ یا دیگر خدمات کی اجازت دیں گے، انہیں امریکی ڈالر پر مبنی مالیاتی نظام (US Dollar Financial System) سے خارج کیا جا سکتا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چین ایران کے خلاف امریکی اقتصادی دباؤ کی مہم کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ طے نہیں کر سکتے کہ ایران کے ساتھ یہ تنازع کب تک جاری رہے گا، تاہم ان کا ماننا ہے کہ اس تنازع کے ختم ہوتے ہی شرحِ سود میں کمی آ جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
انتظامی یونٹس میں اضافہ پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی
18 October 2026
امریکا شرائط مانے تو چھٹے روز آبنائے ہرمز کھلے گا، ساتویں روز مذاکرات ہونگے: ایران
18 October 2026
خیبر پختونخوا کی معدنیات عوام کی ہیں اور رہیں گی: طارق فضل چودھری
18 October 2026
اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
18 October 2026
خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام
18 October 2026
مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب
18 October 2026
خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے
18 October 2026
دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو
18 October 2026