LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا

امریکا کا آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی میزائل سائٹس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Web Desk

18 March 2026

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی میزائل سائٹس کو نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں میں زیرِ زمین بنکرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے طاقتور بم استعمال کیے گئے۔امریکی فوج کے مطابق ساحلی علاقوں میں موجود ایرانی میزائل سائٹس پر 5000 پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بموں کے ذریعے کامیاب حملے کیے گئے، جہاں اینٹی شپ کروز میزائل نصب تھے جو بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔دوسری جانب ایران کی جانب سے اس اہم آبی گزرگاہ کی بندش کے باعث دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آبنائے ہرمز کی اہمیت
آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین سمندری راستوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی تیل کی ترسیل کا تقریباً 20 فیصد حصہ گزرتا ہے۔توانائی کے عالمی ادارے انٹرنیشنل انرجی ایجنسی اور یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق روزانہ تقریباً 20 ملین بیرل تیل اس راستے سے گزرتا ہے، جبکہ سالانہ اس کی مالیت تقریباً 600 ارب ڈالر تک پہنچتی ہے۔یہ راستہ نہ صرف ایران بلکہ عراق، کویت، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے خلیجی ممالک کے لیے بھی انتہائی اہم ہے، جبکہ زیادہ تر تیل ایشیائی ممالک کو سپلائی کیا جاتا ہے۔بین الاقوامی قوانین کے تحت سمندری حدود پر کنٹرول کے باعث آبنائے ہرمز کے تنگ ترین مقام پر یہ گزرگاہ ایران اور عمان کے علاقائی پانیوں میں واقع ہے، جس کی وجہ سے اس کی اسٹریٹیجک اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔