امریکا کی ایران کی مالی معاونت کرنیوالے عالمی مالیاتی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی
Web Desk
5 September 2026
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک اعلیٰ سطحی بیان جاری کرتے ہوئے دنیا بھر کے عالمی مالیاتی اداروں اور بینکوں کو سخت خبردار کیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت کی کسی بھی قسم کی غیر قانونی یا غیر تسلیم شدہ مالی سرگرمیوں کی سہولت کاری سے باز رہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ تہران کو مالی ریلیف دینے یا اس کے تجارتی و مالیاتی نظام میں معاونت فراہم کرنے والے اداروں کو سنگین نتائج، عالمی پابندیوں اور امریکی مالیاتی نظام سے بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ واشنگٹن انتظامیہ ایرانی حکومت کو عالمی سطح پر معاشی اور سفارتی طور پر یکسر تنہا کرنے کے لیے دستیاب تمام قانونی اور اقتصادی وسائل کا استعمال جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
5 September 2026
امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی
5 September 2026
احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی
5 September 2026
لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق
5 September 2026
امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی
5 September 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ چیرٹی ڈے منایا جارہا ہے
5 September 2026
سیالکوٹ: مسلح ڈاکو گھر سے ساڑھے 3 کروڑ روپے کا سونا، سعودی ریال اور نقدی لے اڑے
5 September 2026
صدر سے بلاول بھٹو کی طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر پارٹی مؤقف پر ڈٹنے رہنے کا فیصلہ
5 September 2026