LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ٹرمپ اور شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات، اے آئی اور تجارت سمیت مختلف امور زیرِغور دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سے آگے تک پھیل سکتا ہے: ایران پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی مشاورت کا پانچواں دور، تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، حلف اٹھا لیا نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

شرقِ اوسط میں بڑھتی کشیدگی: امریکہ کا دنیا بھر میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ‘عالمی الرٹ’ جاری

Web Desk

21 July 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ (شرقِ اوسط) میں بڑھتی ہوئی شدید ترین کشیدگی کے پیشِ نظر دنیا بھر میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ایک “عالمی الرٹ” (Worldwide Caution) جاری کر دیا ہے، جس میں امریکیوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں غیر یقینی اور پیچیدہ سلامتی کی صورتحال کے باعث بلا تاخیر اور غیر متوقع کشیدگی کا خطرہ موجود ہے، جس سے ہوائی سفر میں تعطل، فلائٹس کی منسوخی اور فضائی حدود کی عارضی بندش کا سامنا ہو سکتا ہے۔

محکمہ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ سے باہر بھی امریکی سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، اور خدشہ ہے کہ ایران یا اس کے حمایتی گروپس دنیا بھر میں دیگر امریکی مفادات، اداروں اور امریکی شہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اسی بنا پر مشرقِ وسطیٰ سے باہر موجود شہریوں کو خطے کے سفر پر ازسرِ نو غور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو سفارتی پیغامات، مقامی خبروں اور امریکی محکمہ خارجہ کے سیکیورٹی الرٹس سے باخبر رہنے کے ساتھ ساتھ ہنگامی معلومات کے لیے سرکاری واٹس ایپ چینل اور ویب سائٹ پر رجسٹریشن کی ہدایت کی ہے۔