LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال جنگ سے بہتر بات چیت ہوتی ہے: بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات امریکا ایران مفاہمت کا خیر مقدم، پاکستان نے تاریخی کردار ادا کیا: صدر آصف زرداری پنجاب میں ذاتی جہاز کے لیے پیسے ہیں بنیادی ضروریات کے لیے نہیں ہیں,شہریار آفریدی بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی اور معالج تک رسائی کا کیس وکالت نامہ نہ ہونےسماعت ملتوی ملاقاتوں پر پابندی:سپریم کورٹ کا ہوم سیکریٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری

وینزویلا تیل پر امریکی کارروائی، روسی پرچم والا ٹینکر ضبط، ماسکو نے اقدام خلاف قانون قرار دے دیا

Web Desk

7 January 2026

امریکا نے بحرِ اوقیانوس اور کیریبین میں وینزویلا سے منسلک دو تیل بردار جہاز ضبط کر لیے ہیں، جن میں ایک روسی پرچم والا آئل ٹینکر بھی شامل ہے۔ روس نے اس اقدام کو بحری قزاقی قرار دیتے ہوئے شدید اعتراض کیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق شمالی بحرِ اوقیانوس میں روسی پرچم والا ٹینکر، جو پہلے Bella 1 اور بعد ازاں Marine Era کے نام سے رجسٹر ہوا، جبکہ کیریبین میں بغیر پرچم کے جہاز MT Sofia کو امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر تحویل میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران روسی بحری جہاز اور آبدوز بھی علاقے میں موجود تھے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے شکار وینزویلا کا تیل دنیا کے کسی بھی حصے میں منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ امریکی میڈیا کے مطابق Bella 1 پر 2024 میں بھی پابندیاں عائد تھیں اور یہ جہاز پہلے کوسٹ گارڈ کی گرفت سے بچ نکلا تھا، تاہم دو ہفتوں کے تعاقب کے بعد ضبط کر لیا گیا۔

دوسری جانب روسی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ٹینکر بین الاقوامی پانیوں میں تھا اور امریکی اقدام میری ٹائم قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ روس نے جہاز پر موجود عملے کی حفاظت اور فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔